COVID-19 کی ویکسینز کے بارے میں

مندرجہ ذیل معلومات کینیڈا کی حکومت اور دیگر سائنسی اور طبی وسائل کا استعمال کرنے والے طبی پیشہ ور افراد اور صحت عامہ کے ماہرین کی جانب سے اس ویب سائٹ کے لئے تیار کی گئی تھیں۔ اس کا مقصد طبی مشورہ نہیں ہے۔ ویکسین کے حوالے سے آپ کے جو بھی سوالات ہوں، ان کے متعلق کسی مستند صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔

COVID-19 وائرس کے خلاف ویکسینیشن آپ کو Covid-19 سے بیمار ہونے یا اس سے مرنے سے بچنے میں مدد دے گی۔ نیز، کینیڈا میں Covid-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، کینیڈیئنز کی کافی تعداد کو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے تاکہ وائرس کے کمیونٹی میں منتقلی کو روکا جا سکے۔

حتیٰ کہ اگر کوئی فرد COVID-19 سے نہیں مرتا تب بھی ان کو دیرپا پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں بشمول یادداشت کی کمی، تھکاوٹ، سانس کی نامعلوم مشکلات، اور پھیپھڑوں اور دل کو نقصان۔

اگر زیادہ لوگوں میں مدافعیت ہوگی تو وائرس کے پھیلنے کا امکان کم ہوگا۔ اجتماعی مدافعت حاصل کرنے اور اپنی روزمرہ کی زندگی پر واپس جانے، کاروبار دوبارہ کھولنے، گلے ملنے اور اپنے پیاروں سے ایک بار پھر سے ملنے کے لیے ہمیں کم از کم 75% آبادی کو ویکسین دینی ہوگی۔

نہیں، COVID-19 کی تمام ویکسینز مفت ہیں۔

جون کے درمیانی حصے میں قومی مشاورتی کميٹی برائے مدافعيت (National Advisory Committee on Immunization, NACI) نے دوسری خوراک کے حوالے سے COVID-19 کی ویکسینز تبدیل کرنے کے متعلق اپنے سفارشات میں تجدید کی۔ AstraZeneca کی شکل میں پہلی خوراک موصول کرنے والے افراد کے لئے اب mRNA ویکسین کو ترجیح دی جاتی ہے، جس کی بنیاد اس مکس شدہ ویکسین شیڈول سے ممکنہ طور پر پہتر مدافعتی ردعمل کے حوالے سے ابھرتا ہوا ثبوت ہے۔

اگر آپ کو پہلی خوراک کے طور پر mRNA ویکسین (Pfizer-BioNTech یا Moderna) لگائی گئی تھی تو آپ کو دوسرے خوراک کے طور پر mRNA ویکسین کی پیشکش کی جائے گی۔ بہتر یہی ہوگا کہ آپ کو اُسی قسم کی ویکسین موصول ہو جو آپ کو پہلی دفعہ لگائی گئی تھی، علاوہ اس صورت میں کہ وہ آسانی سے دستیاب نہ ہو یا نامعلوم ہو۔ اس صورت میں دوسری قسم کی mRNA ویکسین لگوانے میں کوئی حرج نہيں ہے۔ دونوں ہی مساوی طور پر محفوظ اور مؤثر ہیں۔

اگر آپ کو پہلی خوراک کی شکل میں AstraZeneca موصول ہوا ہو تو آپ دوسری خوراک کے طور پر بھی AstraZeneca کا انتخاب کرسکتے ہيں، لیکن NACI اب دوسری خوراک کے طور پر mRNA ویکسین کی سفارش کر رہے ہيں۔

کينيڈا ميں استعمال کے ليے منظور شده تمام ويکسينز مساوی اور مؤثر طور پر ہسپتال میں داخل ہونے اور شديد بيمار ہونے کو کم کرتی ہيں، اور تمام ويکسينز COVID-19 سے موت کی روک تھام ميں تقريباً %100 مؤثر ہيں۔

اہم بات یہ ہے کہ آپ کو مکمل تحفظ کے لئے دو خوراکوں کے ساتھ ويکسين لگوانے کا انتظار نہيں کرنا چاہيے۔ وائرس کے نئے متغيرات ابھر رہے ہيں جو مزید کیسز، ہسپتال میں داخلے اور اموات کا باعث بن رہے ہيں، اور وسيع پيمانے پر ويکسينيشن ہی اسے روکنے کا واحد طريقہ ہے۔

ہیلتھ کینیڈا کے مطابق اور کلینیکل ٹرائلز میں ویکسینز کے ہزاروں موصول کنندگان کی بنیاد پر:

Pfizer-BioNTech دو خوراکوں کے بعد 95% مؤثر ہے

ذریعہ: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/pfizer-biontech.html

Moderna دو خوراکوں کے بعد 94% مؤثر ہے

ذریعہ: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/moderna.html

AstraZeneca دو خوراکوں کے بعد 62% مؤثر ہے (شمالی/جنوبی امریکہ کی تحقیقات میں 79%)
حقیقی دنیا کا ڈیٹا دکھاتا ہے کہ AZ ہسپتال داخل ہونے سے بچانے میں %90-80 مؤثر ہے۔

ذریعہ: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/astrazeneca.html

Johnsons & Johnson ایک خوراک کے بعد 66% مؤثر ہے اور حقیقی دنیا کا ڈیٹا دکھاتا ہے کہ شدید بیماری اور ہسپتال داخل ہونے سے بچانے میں یہ >90% مؤثر ہے۔

ذریعہ: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/janssen.html

چاروں ویکسینز شدید COVID-19، ہسپتال داخلے اور موت سے بچانے میں کافی زیادہ مؤثر ہیں۔

اس کا انحصار ویکسینز اور تغیرات پر ہے۔

COVID-19 کی ہر ویکسین کینیڈا میں ابھی موجود تغیرات سے شدید بیماری/موت سے بچائے گی۔

حتیٰ کہ بعض صورتوں میں کم اثر پذیری دکھانے والی ویکسینز میں بھی، مینوفیکچررز اپنی ویکسینز کے نئے ورژنز بنا رہے ہیں جو نئے تغیرات کے خلاف بہتر کام کریں، تاکہ آپ مستقبل میں نئی اضافی خوراک حاصل کر سکیں جو آئندہ مہینوں اور سالوں میں مؤثر ہوگی۔

Pfizer-BioNTech، Moderna اور AstraZeneca کے لیے، دو خوراکیں درکار ہوتی ہیں کیونکہ پہلی خوراک آپ کے جسم کے مدافعتی ردعمل کو “تیار” کرتی ہے: آپ کا جسم COVID-19 کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا سیکھتا ہے۔ دوسری خوراک مضبوط اور دیرپا مدافعیت کے لیے اس میں “اضافہ” کرتا ہے۔ دوسری خوراک مضبوط اور دیرپا مدافعیت کے لیے اس میں “اضافہ” کرتا ہے۔ دونوں خوراکیں مکمل مدافعیت کے لیے درکار ہوتی ہیں۔

Johnson & Johnson کی ویکسین کو ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ایک ہی خوراک سے لوگوں کے تحفظ اور مدافعیت فراہم کرتے دکھایا گیا تھا۔

Pfizer-BioNTech اور Moderna: mRNA ویکسینز۔

COVID-19 کی سپائیک پروٹین بنانے والا mRNA کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ کے خلیوں میں داخل ہوتا ہے اور آپ کے جسم کو COVID-19 وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا سکھاتا ہے۔ پھر mRNA چند گھنٹوں میں تباہ ہو جاتا ہے اور پیچھے صرف ہدایات بچ جاتی ہیں۔

Astra Zeneca اور J&J: وائرل ویکٹر ویکسینز۔

یہ ویکسینز بے ضرر وائرس (جیسے عام بخار کا وائرس) استعمال کرتی ہیں جو کمزور ہو چکا ہو اور پھر COVID-19 وائرس کی سپائیک پروٹین کا ٹکڑا شامل کرکے اس میں ترمیم کرتی ہیں۔ وہی عمل رونما ہوتا ہے جیسے mRNA ویکسینز میں ہوتا ہے، آپ کے جسم کو اینٹی باڈیز بنانے اور دیگر مدافعتی خلیوں کو فعال کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے۔

ان میں سے کوئی بھی آپ کے DNA کے ساتھ تعامل یا اسے تبدیل نہیں کرتی۔

کسی میں بھی جاندار COVID-19 وائرس نہیں ہوتا۔

سب کے ایک جیسے ضمنی اثرات ہوتے ہیں: انجیکشن کے مقام پر درد، تھکاوٹ، بخار یا فلو جیسی علامات، سردرد، معمولی پٹھوں/جوڑوں کا درد۔

ہیلتھ کینیڈا نے Pfizer-BioNTech، Moderna، AstraZeneca اور Janssen (Johnson & Johnson) کی COVID-19 ویکسینز کینیڈا میں استعمال کے لیے منظور کی ہیں۔

نہیں۔ کوئی بھی ویکسین، بشمول COVID-19 لگوانے سے COVID-19 ٹیسٹ کے نتائج پر اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ لائیو ویکسین نہیں ہے۔