ویکسین سے صحت اور تحفظ

مندرجہ ذیل معلومات کینیڈا کی حکومت اور دیگر سائنسی اور طبی وسائل کا استعمال کرنے والے طبی پیشہ ور افراد اور صحت عامہ کے ماہرین کی جانب سے اس ویب سائٹ کے لئے تیار کی گئی تھیں۔ اس کا مقصد طبی مشورہ نہیں ہے۔ ویکسین کے حوالے سے آپ کے جو بھی سوالات ہوں، ان کے متعلق کسی مستند صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔

اگر آپ اس حوالے سے حیران ہو رہے ہیں کہ آیا آپ اپنے علاقے میں COVID-19 ویکسین لگوانے کے اہل ہیں، یا COVID-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو تازہ ترین معلومات اور اپنے اقامتی علاقے میں بکنگ کے اختیارات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

برٹش کولمبیا
البرٹا
سیستاکیچوان
منی ٹوبا
اونٹاریو
کیوبک
نیو برونزوک
نووا سکوٹیا
نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈار
پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ
شمال مغربی علاقے
نوناووٹ
یوکون

کینیڈا میں استعمال کے لئے منظور شدہ COVID-19 ویکسین میں انڈے، گیلاٹن، سؤر کا گوشت، گائے کا گوشت، فیٹل (fetal) کی مصنوعات، پارہ، فارمل ڈیہائیڈ، ایلومینیم، تھمروسال یا لیٹیکس شامل نہیں ہوتے، اور ایسے کوئی اجزاء شامل نہیں ہوتے جو خوراک یا مذہبی وجوہات کے لیے ممنوعہ ہوں۔
ہر ویکسین کے لیے اجزائے ترکیبی کی مکمل فہرست ذیل پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے:

Pfizer-BioNTech: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/pfizer-biontech.html

Moderna: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/moderna.html

AstraZeneca: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/astrazeneca.html

Johnson & Johnson: https://www.canada.ca/en/health-canada/services/drugs-health-products/covid19-industry/drugs-vaccines-treatments/vaccines/janssen.html

کسی مرحلے کو چھوڑا نہیں گیا، اور تمام حفاظتی طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا۔ ویکسینز کو فوری طور پر ٹیکنالوجیکل ترقی کے باعث تیار کیا گیا تھا اور اس لیے کہ منظوری (بیوروکریٹک عمل اور ربر سٹیمپنگ) کے غیر طبی مراحل تیز تر تھے۔

نہیں۔ ویکسین میں استعمال ہونے والی پروٹین آپ کے DNA کے ساتھ کبھی تعامل نہیں کرتی یا اسے تبدیل نہیں کرتی۔ یہ ویکسینیشن کے چند گھنٹوں بعد قدرتی طور پر ختم ہو جاتی ہے، اور پیچھے صرف آپ کا کبھی COVID-19 سے سامنا ہونے پر اینٹی باڈیز بنانے کی ہدایات بچ جاتی ہیں۔

Pfizer-BioNTech ویکسین ہیلتھ کینیڈا کی جانب سے 12 سالہ بچوں اور اس سے بڑے افراد کے لیے منظور شدہ ہے۔

Moderna، AstraZeneca اور Johnson & Johnson ویکسینز ہیلتھ کینیڈا کی جانب سے 18 سالہ اور بڑے افراد کے لیے منظور شدہ ہیں۔

اب تحقیق COVID-19 کی ویکسینز کے چھوٹے بچوں میں اثرپذیری کے تعین کے لیے جاری ہے۔

کینیڈا میں فی الحال، COVID-19 کی ویکسینز دیگر ویکسینز کے ساتھ نہیں دی جانی چاہیے۔ تاہم ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں، COVID-19 کی ویکسینز اور دیگر ویکسینز اب وقت کا لحاظ کئے بغیر دی جاتی ہیں، جس میں COVID-19 کی ویکسین کو دیگر ویکسینز کے ساتھ ایک ہی وقت ایک ہی دن میں دیا جانا شامل ہے۔ آپ کو اپنے صحت کے فراہم کنندہ سے بات کرنی چاہئیے آیا یہ آپ کے لئے مطلوبہ ہے۔

تقریباً ہر شخص ویکسین بحفاظت وصول کرسکتا ہے، اگرچہ ویکسین کے کچھ اجزاء سے شدید الرجی کے باعث نہایت کم لوگوں کو ویکسینیشن سے گریز کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ COVID-19 کے جاری خطرے کے حوالے سے، زیادہ تر لوگوں کو ویکسینیشن پیش کی جا سکتی ہے۔ درحقیقت، صحت کے عارضوں کے شکار افراد جو کلینکل طور پر انتہائی کمزور ہیں وہ COVID-19 کی انفیکشن کی پیچیدگیوں کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور انہیں ویکسین دستیاب ہوتے ہی لگوا لینی چاہیے۔

عام طور پر، آپ کے لیے COVID-19 کی ویکسین لینا محفوظ ہے، خواہ آپ بیماری سے تندرست ہو رہے ہوں (مثلاً جلدی بیماری (Shingles))، لیکن اگر آپ کو کوئی نئی بیماری ہے جو آپ کو معمول کی سرگرمیوں سے روک رہی ہے تو آپ کو تندرست ہونے تک ویکسین لگوانے کا انتظار کرنا چاہیے۔ یہ ویکسین کے ممکنہ ضمنی اثرات کو آپ کی بیماری بگاڑنے کے عمل سے روکے گا۔ نیز، آپ کے کسی متعدی بیماری سے تندرست ہونے تک انتظار کرنا بھی یقینی بناتا ہے کہ آپ دوسروں کو انفیکشن کے خطرے سے دوچار نہیں کر رہے جب آپ ویکسین لگوانے آئیں گے۔

اگر آپ میں COVID-19 کی علامات ہوں، تو آپ کو گھر رہنا چاہیے اور ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

تقریباً ہر کوئی ویکسین محفوظ طور پر لگوا سکتا ہے۔ کمزور مدافعتی نظام یا خود کار مدافعتی بیماری (auto-immune disease) کے حامل افراد کی سلامتی کے حوالے سے کوئی سنگین خدشات نہیں ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ جن لوگوں کا مدافعتی نظام کمزور ہے ان میں ویکسین توقع کے مطابق کام نہ کرے۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں اور کمزور مدافعتی نظام یا خود کار مدافعتی بیماری لاحق ہو تو اپنے COVID-19 کی ویکسینز کے بارے میں اپنے صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ سے بات کریں۔

حیض ایک پیچیدہ عمل ہے، اور کئی چیزوں سے متاثر ہو سکتا ہے، جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں، ذہنی تناؤ، نیند اور چند ادویات سے۔ یوٹرس کی لائننگ کو دراصل مدافعتی نظام کا ایک فعال حصہ سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ کے ویکسین لگوانے یا بیمار ہونے سے آپ کا مدافعتی نظام سخت محنت کر رہا ہو تو آپ کو اینڈومیٹریئم (Endometrium) کے ردعمل کے طریقے سے تبدیلیاں محسوس ہو سکتی ہیں۔ اس طرح، یہ ممکن ہے کہ ویکسین سے حیض پر کسی طرح کا اثر پڑے۔

لیکن ایک چیز ذہن میں رکھنی ضروری ہے کہ جب بھی آپ لوگوں کے بڑے گروہ کو دیکھتے ہیں، تو ہمیشہ ان میں چند ایسے لوگ ہوں گے جنہیں اپنے حیض کے دورانیے میں تبدیلی کا تجربہ ہو رہا ہو گا۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو ویکسین دیے جانے کے ساتھ، کچھ ایسے لوگ ہوں گے جنہیں اپنے حیض کے دورانیے میں تبدیلیوں کا سامنا بھی ہو گا۔ محققین اس حوالے سے پراعتماد ہیں کہ ویکسین محفوظ ہے، اور ایسا کافی مقدار میں ڈیٹا موجود نہیں ہے کہ تجویز کیا جاسکے کہ ماہواری کے دورانیے میں ممکنہ تبدیلیوں کے خدشات ہونے چاہیے۔

COVID-19 کی ویکسین ویکسینیشن کے بعد بہائی نہیں جاتی، لہٰذا حال ہی میں ویکسین لگوانے والے افراد کے گرد موجود ہونے سے بھی کسی کے ماہواری کے دورانیے پر اثر پڑنے کی امید نہیں ہے۔

ویکسین لگوانے کے بعد آپ کے ماہواری کے دورانیے میں کوئی بھی تبدیلی عارضی ہے، لہٰذا یہ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ نہیں ہے۔ تاہم، تحفظات رکھنے والی خواتین کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے کیونکہ ماہواری کا دورانیہ دیگر وجوہات سے بھی تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

کینیڈیئن سوسائٹی آف اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی (Canadian Society of Obstetrics and Gynecology) (SOGC)، قومی مشاورتی کمیٹی برائے مدافعیت اور کینیڈا میں صحت عامہ کے ماہرین سبھی تجویز کرتے ہیں کہ حاملہ یا چھاتی سے دودھ پلانے والی خواتین کو ترجیح دینی چاہیے اور انہیں حاملہ ہونے یا چھاتی سے دودھ پلانے کے دوران کسی بھی وقت ویکسین پیش کر دینی چاہیے (کسی بھی سہ ماہی میں)، اگر وہ اہل ہیں اور کوئی مانع علامات موجود نہیں ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، اور آپ حاملہ ہیں، حاملہ ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں یا چھاتی سے دودھ پلا رہی ہیں، تو COVID-19 کی ویکسینز کے بارے میں اپنے صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ سے بات کریں۔

ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کوئی ویکسین، بشمول COVID-19 کی ویکسین کسی خاتون یا مرد کے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

ایسی بہت کم وجوہات ہیں جن کے باعث کسی کو COVID-19 کی ویکسین نہیں لگوانی چاہیے۔

آپ کو ویکسین نہیں لگوانی چاہیے اگر:

1. آپ کو ویکسین کے کسی جزو ترکیبی سے کوئی شدید الرجی ہے: mRNA ویکسین کا ایک جزو جو پولی ایتھلین گلائیکول (PEG) ہے، وہ نایاب لیکن سنگین الرجی (اینا فلیکسس – Anaphylaxis) سے وابستہ ہے، جو بعض کاسمیٹکس، جلد کی نگہداشت کی مصنوعات، دافع قبض، بعض پروسیس کردہ کھانوں، مشروبات اور دیگر مصنوعات میں پایا جاتا ہے۔ نوٹ: AstraZeneca ویکسین اور Johnson & Johnson ویکسین میں PEG نہیں ہوتا۔ AstraZeneca اور Johnson & Johnson ویکسین کا ایک جزو ترکیبی، جو پولی سوربیٹ 80 ہے، وہ نایاب لیکن شدیدالرجی سے وابستہ ہے — یہ طبی مصنوعات (مثلاً وٹامن آئلز، ٹیبلیٹس اور کینسر مخالف ایجنٹس) اور کاسمیٹکس میں بھی پایا جاتا ہے۔

2. COVID-19 ویکسین کی گزشتہ خوراک یا ویکسین کے کسی جزو سے جان لیوا ردعمل ہوا ہو۔

اگر آپ کو اینا فلیکٹک ردعمل ہوا ہو لیکن وجہ معلوم نہ ہو تو اپنے صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ سے بات کریں۔ ویکسینز سے سنگین، جان لیوا ردعمل (اینا فلیکسس) کافی شاذونادر ہوتے ہیں — اس سے کہیں کم جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔ اینا فلیکسس متعدد صورتوں میں روکا جا سکتا ہے اور تمام صورتوں میں قابل علاج ہے۔ کینیڈا میں تمام مدافعتی صحت کے نگہداشت کنندگان کے لئے اینا فلیکسس پر نظر رکھنے اور اس کا علاج کرنے کی تربیت لازمی ہے۔ الرجسٹ اور میڈیکل ہیلتھ آفیسر کی سفارشات پر شاذونادر ہی کسی فرد کو ہسپتال کے ماحول میں ویکسین مل سکتی ہے۔

یہ تجویز نہیں کیا جاتا کہ آپ شراب پیئیں یا اپنی ویکسین کی اپوائنٹمنٹ پر نشے میں مخمور آئیں۔ یہ ویکسین کے حفاظتی خدشات کی وجہ سے نہیں ہے (کہ شراب ویکسین میں مداخلت کرتی ہے) بلکہ اس لیے ہے ویکسین لگوانے سے قبل صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ کو آپ کی باخبر رضامندی درکار ہوتی ہے۔ شراب آپ کی صحت کی معلومات کو مکمل طور پر سمجھنے اور سوالات پوچھنے کی صلاحیت کو متاثر (کم) کر سکتی ہے۔

شراب کے استعمال اور COVID-19 کی ویکسین کے اثر کے حوالے سے کوئی تحقیق موجود نہیں ہے۔ جو لوگ شراب کے استعمال کے عارضہ (AUD) میں مبتلا ہیں، ان کا مدافعتی نظام متاثر (کمزور) ہوسکتا ہے اور انہیں اپنے صحت کے نگہداشت کنندہ سے بات کرنی چاہیے۔ ماہرانہ رائے یہ ہے کہ ہمیں یہ توقع نہیں کہ شراب کا معمولی استعمال ویکسین کے مدافعتی ردعمل پر کوئی منفی اثر ڈالے گا۔

اگر آپ گانجا استعمال کرتے ہیں تو COVID-19 کی ویکسین آپ کے لیے محفوظ ہے۔

اگرچہ جب آپ کی اپوائنٹمنٹ کا وقت ہو، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ نشے میں نہ ہوں۔ یہ ویکسین کے حفاظتی خدشات کی وجہ سے نہیں ہے (کہ بھنگ ویکسین میں مداخلت کرتی ہے) بلکہ اس لیے ہے ویکسین لگوانے سے قبل صحت کے نگہداشت فراہم کنندہ کو آپ کی باخبر رضامندی درکار ہوتی ہے۔ بھنگ آپ کی صحت کی معلومات کو مکمل طور پر سمجھنے اور سوالات پوچھنے کی صلاحیت کو متاثر (کم) کر سکتی ہے۔

بھنگ کے استعمال اور COVID-19 کی ویکسین کے اثر کے حوالے سے کوئی تحقیق موجود نہیں ہے۔ اس بات کا ابھرتا ہوا ثبوت موجود ہے جو تجویز کرتا ہے کہ گانجا استعمال کرنا فرد کے نظام تنفس اور مدافعتی اہلیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، تو اگر آپ یہ استعمال کرتے ہیں تو COVID-19 کی ویکسین لگوانا اور بھی اہم ہے۔